Wikipedia

Search results

Monday, April 24, 2023

Majlis in shah pur Sargodha

 Majlis e Imam Hussain as in Shahpur Sargodha Pakistan 🇵🇰 

Date. 5th Shawal, 26th April 2023


Ulama e Karam. 

Allama Syed Taqi naqvi

Allama Syed Akhlaq Hussain shirazi

Allama Manzoor jawadi

Allama Syed Anees raza naqvi

And many more Ulama e Karam will address the Majlis e Imam Hussain as. 

Live on YouTube by azadari.pk


Sunday, April 23, 2023

Majlis 31st May 2023 in Shekhu chak near Dinga city

 Majlis e Aza shahadat Imam Hussain as in Shekhu chak village near Dinga city Tehsil Kharian District Gujrat Pakistan 🇵🇰. 

Date. 31st May 2023 ba munasbat 18 Jaith


Zakireen. 

Zakir Jaffer Raza Ratta

Zakir Ali Imran Jaffery Shekhu pura

Zakir Fakhar Abbas shumhari sayyedan

Zakir Asghar Ali Rohani 

And local Zakireen

Annuman Muhammad Rasul Allah Shekhu chak

Bismillah Hotel and Restaurant Amra Kalan

 Newly opened Bismillah Hotel and Restaurant in Amra kalan, Tehsil Kharian District Gujrat Pakistan 🇵🇰. It is situated opposite to Govt. High School Amra Kalan. 


Contact. Anser Mehmood 0334-4711014

Thursday, April 20, 2023

Jashan e Imam Hassan as Amra Kalan

 رمضان المبارک 2023 کو امام بارگاہ حیدریہ امرہ کلاں میں 15 جشن امام حسن علیہ السلام منعقد کیا گیا۔ جس سے مولانا محمد رضا نقوی صاحب بھکر نے خطاب فرمایا۔ 

جشن بعد از نماز ظہرین شروع ہوا اور افطار تک جاری رہا۔ 

جشن کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔ 


















خطاب۔ مولانا محمد رضا نقوی صاحب

Thursday, July 8, 2021

Muharram 2021- Amra Kalan

 Muharram ul Haram in Amra Kalan

Muharram 1442hijri, August 2021 in Amra Kalan will be recited by Zakir e Ahl e Bait Zakir Asghar Ali Rohani sahib

Time. 

Matamdari  9-10 pm

Majlis 10-11 pm



Wednesday, May 19, 2021

Majlis e Aza 9 June 2021

 Majlis e Aza

Date: 9th June 2021

Place: Rajoa Sadaat Mandi Bahauddin, Pakistan 

Ulama: Molana Mazhar Hussain Makhnanwali

Ali Nasir Alhussaini Talhara


 

Zakireen: Syec Iqbal Hussain shah Bajarwala 

Asghar Ali Rohani

Sajjad Hussain shumari sayyedan


Wednesday, May 12, 2021

چوہدری عاشق حسین نمبردار(امرہ کلاں)


 چوہدری عاشق حسین نمبردار اپنے عہد سے آگے کی شخصیت

ہر زمانے میں کچھ ایسے افراد ہوتے ہیں جو کہ اپنے زمانے سے بہت آگے کی سوچ رکھتے ہیں اور یہ سوچ ان کے کاموں میں واضح نظر آتی ہے۔ مرحوم چوہدری عاشق حسین نمبردار بھی ایسی ہی شخصیت تھی۔ یہاں پر اپنی بات کی تائید میں ان کے دو واقعات نقل کرنا چاہتا ہوں۔ 

پہلا واقعہ یہ کہ جب نوے کی دہائی میں امام بارگاہ حیدریہ امرہ کلاں کی تعمیر ہونے جارہی تھی تو سب نے یہی کہا کہ ہمیں اپنے وسائل اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک چھوٹا سا امام بارگاہ تعمیر کرنا چاہئیے لیکن چوہدری عاشق حسین مرحوم نے اس کے برعکس اپنی ذات پر قرض لیکر ایک بہت بڑا اور بغیر ستون(نوے کی دہائی میں اتنے بڑے ہال میں کوئی ستون نہ ہونا ایک منفرد بات تھی) کے ایسا شاندار امام بارگاہ تعمیر کروایا جو کہ آج تقریباً پچیس سال گزرنے کے بعد بھی ایک منفرد امام بارگاہ ہے۔ اگر اس وقت ایک چھوٹا سا امام بارگاہ تعمیر کیا جاتا تو جس تناسب سے ہماری تعداد میں اضافہ ہوا ہے آج سے بہت عرصہ قبل ہی نئے امام بارگاہ کی ضرورت پیش آجانی تھی۔ 

دوسرا واقعہ اس وقت کا ہے جب تقریباً 2010 میں وہ گورنمنٹ ہائی سکول امرہ کلاں کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دلانے کیلئے ضلعی تعلیمی افسر کے دفتر کے چکر لگاتے ہوئے خوار ہو رہے تھے۔ قارئین کی اکثریت جانتی ہے کہ چوہدری صاحب مرحوم اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور یہ تب کا واقعہ ہے جب تقریباً ان کے خاندان کے ہم سبھی نوجوان کالج کی عمر سے گزر چکے تھے لہٰزہ ان کی یہ ساری خواری اپنی ذات یا اپنے کسی رشتہ دار کیلئے نہیں تھی اور تعلیم کے شعبے میں خدمات کا ووٹوں پر بھی کچھ خاص اثر نہیں پڑتا بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے ان کی یہ خدمت خالصتاً آنے والی نسل کیلئے تھی۔ 

خیر جب کافی دن میں نے ان کو اس کام کے پیچھے جوتیاں گھساتے دیکھا اور دیکھا کہ وہ سارا سارا دن گزار کر ناکام لوٹ رہے ہیں تو مجھ سے رہا نہ گیا اور ان سے گزارش کی کہ آپ اتنی محنت کیوں کر رہے ہیں جبکہ ابھی ہمیں ہائر سیکنڈری سکول کی اتنی ضرورت بھی نہیں  کیونکہ ڈنگہ شہر اتنا دور نہیں ہے اور نوجوان وہاں جاسکتے ہیں تعلیم کیلئے وغیرہ وغیرہ۔ تو وہ کہنے لگے کہ تم نے بھی میاں طارق صاحب (ڈنگہ والے جن کی وساطت سے وہ اس وقت ضلعی آفیسر سے ملنے جاتے تھے) والی بات کی ہے لیکن ایک وقت آئے گا جب تمہیں یاد آئے گا یہ یہ کام کیسا تھا۔ تب انہوں نے مجھے امام بارگاہ والا واقعہ بھی بتایا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس وقت اس مقصد میں کامیاب ہوئے تھے یا بعد میں کسی دوسرے فرد نے یہ ہائر سیکنڈری سکول منظور کروایا لیکن یہ واقعہ ان کی سوچ بتانے کیلئے نقل کیا گیا ہے کہ وہ کس طرح اپنے زمانے سے آگے کی سوچ رکھنے والی شخصیت تھے۔ 

یقیناً اس میں اللّٰہ تعالٰی کی مصلحت ہوگی کہ ان کو اولاد کی نعمت سے محروم رکھا لیکن وہ اپنے کاموں کیوجہ سے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے انشاءاللّٰہ اور انکے کام ہی ان کی حقیقی میراث ہیں۔ 

دعا ہے کہ اس ماہِ مبارک کا صدقہ اللّٰہ تعالٰی انکی مغفرت فرمائے اور ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔ 

التماس سورہ فاتحہ برائے عاشق حسین بن سردار خاں

یوم وفات۔ 7 مئی 2015


Majlis e Aza wa chehlum in chak jalal deen Rawalpindi

 Majlis e Aza Imam Hussain as wa dua e chehlum ahlya mohtarma Malik Muhammad Latif Sahib Molana Naseer Haider qumi sahib of Chakwal Date. 30...